• Home  
  • سرکاری اسکولوں میں عربی لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور
- Uncategorized

سرکاری اسکولوں میں عربی لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور

کوئٹہ (13 نومبر 2026): بلوچستان کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں عربی لازمی قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اس قرارداد کو منظور کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ 2013 میں تمام مادری زبانوں میں تعلیم دینے کا قانون […]

کوئٹہ (13 نومبر 2026): بلوچستان کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں عربی لازمی قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اس قرارداد کو منظور کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ 2013 میں تمام مادری زبانوں میں تعلیم دینے کا قانون پاس کیا تھا، ہمارے مستقبل کے بچوں کو مادری زبانوں سے محروم نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی سے منظور شدہ قانون پر عملدرآمد کیا جائے، عربی زبان میں تعلیم سے متعلق قرارداد کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

رکن صوبائی اسمبلی کلثوم بلوچ نے مطالبہ کیا کہ مادری زبانوں کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے، وہ قومیں مٹ جاتی ہیں جو اپنی زبان، تمدن اور ثقافت کو زندہ نہیں رکھتیں۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے بتایا کہ منظور شدہ ایکٹ کے تحت تعلیمی اداروں میں قرآن پاک پڑھایا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ناظرے اور ترجمے کے ساتھ پڑھایا جا رہا ہے۔

راحیلہ درانی نے مزید بتایا کہ عربی کو نصاب کا حصہ بنایا گیا، قرآن پاک چھوٹی سے بڑی کلاسوں تک پڑھایا جاتا ہے، مادری زبانوں کو نصاب میں شامل کرنا مشکل اقدام ہے، بلوچستان میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.