واشنگٹن(13 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے اب کسی معاہدے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ایسے دن اب گزر چکے ہیں۔
امریکی صدر نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے بجائے امریکا میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یاد رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس سے قبل ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔
یہ ہدایت امریکی اخبار “وال سٹریٹ جرنل” کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ جے ڈی وینس ایک سینیئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار کے ساتھ آمنے سامنے امن مذاکرات کرنے پر غور کر رہے تھے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بھی اپنے اس مؤقف کا اظہار کیا تھا کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی کوئی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے حال ہی میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ملنے والی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دیا تھا۔

