• Home  
  • امریکی وزیردفاع کو قبرستان میں قہقہے لگانا مہنگا پڑ گیا
- دنیا

امریکی وزیردفاع کو قبرستان میں قہقہے لگانا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن: ایران جنگ پر مواخذے سے بال بال بچنے والے امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نئی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا، نامعلوم سپاہی کی قبر پر محافظ نے وزیر دفاع کو قبرستان میں آنے کے ادب و آداب سکھا دیے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ویٹرنز ڈے کی […]

امریکی وزیردفاع کو قبرستان میں قہقہے لگانا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن: ایران جنگ پر مواخذے سے بال بال بچنے والے امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نئی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا، نامعلوم سپاہی کی قبر پر محافظ نے وزیر دفاع کو قبرستان میں آنے کے ادب و آداب سکھا دیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ویٹرنز ڈے کی تقریب میں شرکت کے لیے آرلنگٹن کے قبرستان آئے تھے جہاں وہ مزار کے سامنے سیڑھیوں پر اپنی اہلیہ اور عملے کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف تھے۔

قبرستان میں تصویر لینے کے بعد قہقہہ بلند ہوا تو محافظ اہلکار نے چیخ کر کہا کہ یہاں آنے والے تمام افراد خاموشی اور احترام برقرار رکھیں۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مواخذے کی تحریک ری پبلکن رکن کانگریس ٹامس میسی نے پیش کی تھی مگر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مواخذے کی یہ کوشش ڈیموکریٹس نے انجام دی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوائے ناکام ٹامس میسی کے ہر ری پبلکن نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں ملیں، ریکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں ہوئیں جس کی وجہ سے پیٹ ہیگسیتھ کو ایوان نے بری کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.