اسلام آباد ترجمان کاکہنا کہ افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز، پولیو وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ ہواہے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران پولیو وائرس کے نصف کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا ہے۔
ترجمان پاکستان کے مطابق 40 سے 50 فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے ہے،بے دخل شہریوں کی غیرقانونی راستوں سے پاکستان واپسی پولیو پھیلاؤ کا بڑا خطرہ سمجھا جارہا ہے،پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 جبکہ افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ثابت ہوا ہے، پاکستان میں سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنیوالے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،
افغانستان سے منتقل پولیو وائرس کراچی، جامشورو، راولپنڈی، ملتان تک پہنچ گیا،ترجمان عالمی ادارہ صحت ترجمان کے مطابق افغانستان میں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلانے پر پابندی ہے،پابندی سے دونوں ممالک میں انسداد پولیو کی کوششوں کو خطرہ ہے۔

