• Home  
  • امریکا کا ایران پر حملے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ
- دنیا

امریکا کا ایران پر حملے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کا ایران پر حملہ کرنے کا فی الحال کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔ برطانوی جریدے کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے۔ لگتا ہے ہمیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم […]

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کا ایران پر حملہ کرنے کا فی الحال کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔

برطانوی جریدے کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے۔ لگتا ہے ہمیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کوہ کلنگ پر حملے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ یہ کارروائی ’ایک گھنٹے کے اندر‘ سرانجام دی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ محدود آپریشن تھا جسے وسیع جنگ قرار نہیں دیا جاسکتا، ہم ایران کی جوہری تنصیبات کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.