• Home  
  • کراچی : پی آئی اے کے انجینئر کو قتل کردیا گیا
- پاکستان

کراچی : پی آئی اے کے انجینئر کو قتل کردیا گیا

کراچی : گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے پی آئی اے کے انجینئر کو قتل کردیا گیا ، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پی آئی اے کے سینئر انجینئر امتیاز احمد کے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں […]

کراچی : پی آئی اے کے انجینئر کو قتل کردیا گیا

کراچی : گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے پی آئی اے کے انجینئر کو قتل کردیا گیا ، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پی آئی اے کے سینئر انجینئر امتیاز احمد کے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں مقتول کے بھائی شاہد رشید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مدعیِ مقدمے نے بتایا انہیں فون پر پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ ان کے 55 سالہ بھائی امتیاز احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

مقتول کے بھائی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا ہے، لہذا ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے فوراً بعد کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم (9mm) پستول کے 3 خول اور دیگر اہم سائنسی شواہد اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

پولیس نے کہا واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں اور قتل کی واردات کی مختلف پہلوؤں (ذاتی دشمنی، ڈکیتی میں مزاحمت و دیگر) سے تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.