لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوٹے دل کا ایموجی لگاتے ہوئے لکھا ایک عورت ایک بیوی بند دروازوں کے پیچھے خاموش جنگیں لڑتی ہے اور کچھ زخم نظر نہیں آتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خواتین میں کینسر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا (ایکس) پر کیپٹن (ر) صفدر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بنایا اور لکھا “ایک عورت، ایک بیوی بند دروازوں کے پیچھے کتنی خاموش جنگیں لڑتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت کو اس وقت بھی اندر سے طاقت تلاش کرنی پڑتی ہے جب وہ ٹوٹ رہی ہو، کچھ جنگیں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی نظر نہیں آتے۔”
Heartbreaking.
The silent battles a woman, a wife, fights behind closed doors… The strength she must find even when she feels like breaking. Some battles are fought in silence, and some wounds are invisible.— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2026
خیال رہے کیپٹن (ر) صفدر نے حال ہی میں کینسر کا شکار خواتین سے متعلق ایک بیان دیا تھا جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی گئی اور مریم نواز کا پیغام اسی تنقید کے بعد سامنے آیا۔


