• Home  
  • انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- پاکستان

انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسپیکر ایازصادق نے وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط ارسال کردیے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو بطور قائدِ ایوان 15 ارکان کے نام بھجوانے کی درخواست کی ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف […]

انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسپیکر ایازصادق نے وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط ارسال کردیے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو بطور قائدِ ایوان 15 ارکان کے نام بھجوانے کی درخواست کی ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے 10 سینیٹرز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے بھی پانچ ارکان کے نام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔ نام موصول ہوتے ہی 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں ان کی عددی نمائندگی کے تناسب سے نمائندگی دی جائے گی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے قبل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیے جانے کاامکان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تینوں رہنماؤں کو خطوط لکھے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.