امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کیے جانے کی صورت میں کمیٹی کو لانگ مارچ کی تیاریوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمد اسلم کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر طارق سلیم اور عنایت اللہ خان سمیت 10 رہنماؤں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق عباسی، نصراللہ رندھاوا، سید ذیشان اختر، عبدالرؤف واسع، محمد ظہور خٹک، ضیاء الدین انصاری اور محمد جاوید قصوری شامل ہیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو لانگ مارچ ملتان سے شروع کیا جائے گا۔ کمیٹی کو لاہور پہنچنے پر لانگ مارچ کے شرکا کے شاندار استقبال کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

