• Home  
  • روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں
- پاکستان

روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

لاہور(27 اکتوبر 2026): روئی 200 روپے فی من کمی کے بعد قیمت گر کر 18,300 روپے فی من تک آ گئی ہے۔ روئی کی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں قیمتوں میں 200 روپے فی من کمی کے بعد روئی کی قیمت گر کر 18,300 روپے فی من تک آ […]

روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

لاہور(27 اکتوبر 2026): روئی 200 روپے فی من کمی کے بعد قیمت گر کر 18,300 روپے فی من تک آ گئی ہے۔

روئی کی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں قیمتوں میں 200 روپے فی من کمی کے بعد روئی کی قیمت گر کر 18,300 روپے فی من تک آ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق معیاری روئی کی انتہائی محدود دستیابی کے باعث قیمتوں میں یہ گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

رواں سال موسم میں درجہ حرارت کے غیر متوقع اضافے کی وجہ سے کپاس کی فصل اور بیج کا معیار بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر روئی کی مارکیٹ اور قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے کپاس کی صنعت کی بحالی اور شعبے کو سہارا دینے کے لیے ‘پاکستان کاٹن بورڈ’ بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس سے اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.