• Home  
  • ایل پی جی بردار جہاز لنگر انداز، ایران بارڈر سے 100 سے زائد باؤزر 2 ہزار ٹن سے زائد گیس لے کر کراچی پہنچیں گے
- تجارت

ایل پی جی بردار جہاز لنگر انداز، ایران بارڈر سے 100 سے زائد باؤزر 2 ہزار ٹن سے زائد گیس لے کر کراچی پہنچیں گے

کراچی: پورٹ قاسم پر مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے پٹرولیم گیس بردار تیسرا جہاز بھی لنگر انداز ہو گیا ہے۔ ایل پی جی بردار جہاز ییلو اسٹون بحرین سے 4 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچا، جس سے پٹرولیم گیس کی منتقلی […]

ایل پی جی بردار جہاز لنگر انداز، ایران بارڈر سے 100 سے زائد باؤزر 2 ہزار ٹن سے زائد گیس لے کر کراچی پہنچیں گے

کراچی: پورٹ قاسم پر مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے پٹرولیم گیس بردار تیسرا جہاز بھی لنگر انداز ہو گیا ہے۔

ایل پی جی بردار جہاز ییلو اسٹون بحرین سے 4 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچا، جس سے پٹرولیم گیس کی منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے 2 جہاز 7 ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم گیس پورٹ قاسم پہنچا چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران سے بھی ایل پی جی کی درآمد میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ بارڈر سے اجازت ملنے کے بعد ایران سے 100 سے زائد باؤزرز کے ذریعے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم گیس کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ایل پی جی کی درآمد گھریلو اور تجارتی صارفین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.