• Home  
  • شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے بعد اگلا مرحلہ کون سا؟
- پاکستان

شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے بعد اگلا مرحلہ کون سا؟

اسلام آباد : نادرا شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے بعد کیا ہوتا ہے اور کوالٹی کنٹرول میں درخواست مسترد ہونے کا کیا مطلب ہے؟ نادرہ ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے بتایا کہ نادرا میں شناختی کارڈ کی تیاری اور پرنٹنگ کے بعد بھی ایک […]

پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے اہم خبر

اسلام آباد : نادرا شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے بعد کیا ہوتا ہے اور کوالٹی کنٹرول میں درخواست مسترد ہونے کا کیا مطلب ہے؟ نادرہ ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے بتایا کہ نادرا میں شناختی کارڈ کی تیاری اور پرنٹنگ کے بعد بھی ایک اہم کوالٹی کنٹرول کا مرحلہ مکمل کیا جاتا ہے تاکہ شہری کو جاری کیے جانے والے کارڈ میں کسی قسم کی غلطی یا خامی باقی نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب شناختی کارڈ پرنٹ ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد نادرا کی ایک خصوصی ٹیم ان کارڈز کا ازسرنو جائزہ لیتی ہے، اس مرحلے کا مقصد پرنٹ شدہ کارڈ میں موجود ممکنہ خامیوں یا غیر معمولی باتوں کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران اگر کسی کارڈ میں کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال، کمی یا کوتاہی نظر آئے تو اسے فوری طور پر متعلقہ ریویو کے مرحلے میں بھیج دیا جاتا ہے تاکہ اس کی مزید جانچ کی جاسکے۔

یعنی شناختی کارڈ کی پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد بھی اسے براہِ راست شہری کے حوالے نہیں کیا جاتا بلکہ کوالٹی کنٹرول کے ذریعے ایک اضافی جانچ سے گزارا جاتا ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.