• Home  
  • جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات
- پاکستان

جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات

کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے متنخب نمائندوں کو تھانے بلا کر حراست میں رکھا گیا ہے  ہمارے منتخب نمائندوں کی گرفتاری فارم 47 کے پیداواروں کی ایما پر کی […]

جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات

کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے متنخب نمائندوں کو تھانے بلا کر حراست میں رکھا گیا ہے  ہمارے منتخب نمائندوں کی گرفتاری فارم 47 کے پیداواروں کی ایما پر کی جارہی ہے یہ گرفتاریاں تعمیر و ترقی کے کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کورنگی کے یوسی چیرمیںن خورشید اقبال کے گھر زمان ٹاؤن پولیس موبائل گئی اور تھانے چلنے کا کہا وہ پولیس کے ساتھ تھانے گئے تو وہاں جا کر تھانے سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا، چنیسر ٹائون کے کونسلر اطہر امام اور مجاہد  کو تھانہ ٹیپو سلطان بلایا گیا اور اسی طرح حراست میں رکھا گیا ہے۔

جناح ٹائون یو سی 1 کے وارڈ کونسلر ساجد جیلانی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور سولجر بازار کے وارڈ کونسلر  کو  کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے جب کہ اللہ گُل کو تھانہ سائٹ سپرہائی وے ڈسٹرک ایسٹ میں رکھا گیا ہے۔

منعم ظفرخان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی، ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے گرفتار نمائندوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.