• Home  
  • اپنی چھت، اپنا گھر جیسی لو کاسٹ ترقیاتی سکیم کی افادیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیاہے:مریم نوازشریف
- پاکستان

اپنی چھت، اپنا گھر جیسی لو کاسٹ ترقیاتی سکیم کی افادیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیاہے:مریم نوازشریف

لاہور24 اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات عوام کا حق ہے،باخبر عوام ترقی کی دلیل ہیں -عالمی یوم ترقیاتی معلومات ڈیجیٹل خواندگی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت اجاگر کرتا ہے-ڈویلپمنٹ سے متعلق درست معلومات سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ […]

اپنی چھت، اپنا گھر جیسی لو کاسٹ ترقیاتی سکیم کی افادیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیاہے:مریم نوازشریف


لاہور24 اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات عوام کا حق ہے،باخبر عوام ترقی کی دلیل ہیں -عالمی یوم ترقیاتی معلومات ڈیجیٹل خواندگی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت اجاگر کرتا ہے-ڈویلپمنٹ سے متعلق درست معلومات سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ اور عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے درست معلومات کی فراہمی سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ترقیاتی امور سے متعلق صحیح معلومات اور شعور و آگاہی عام کر کے انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے درست ڈیٹا سے غربت،پسماندگی ختم اور ڈویلپمنٹ کو یقینی بنایا جارہاہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ کا تاریخی دور شروع ہوچکا ہے، ترقی ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گاؤں تک پہنچ رہی ہے-45 ہزار کلومیٹر سے زائد روڈزکی تعمیر و مرمت اور سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نوازہیلتھ کلینک ڈویلپمنٹ کی روشن مثال ہے-صوبہ بھر میں مساویانہ ترقی پسماندہ طبقات کو اوپر اٹھا سکتی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ صوبے کے عوام پنجاب حکومت کے ہر ترقیاتی پراجیکٹس کی بھرپورحوصلہ افزائی کرتے ہیں -اپنی چھت، اپنا گھر جیسی لو کاسٹ ترقیاتی سکیم کی افادیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ترقیاتی معلومات کا عوامی شعور بیدارکرنے کے لئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ قابل قدر خدمات سرانجام دے رہاہے۔ ڈویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکیشن ترقی کی بنیاد رکھتی ہے،ترقی سے متعلق معلومات تک عوام کی رسائی یقینی بنا ئی جا رہی ہے-

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.