• Home  
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی فیفا صدر سے ملاقات
- کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی فیفا صدر سے ملاقات

ٹوکیو: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے نیک خواہشات ظاہر کیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات ٹوکیو میں اے ایف سی کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی۔ پی ایف ایف صدر محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت […]

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر

ٹوکیو: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے نیک خواہشات ظاہر کیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات ٹوکیو میں اے ایف سی کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی۔

پی ایف ایف صدر محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا دوران ملاقات کہنا تھا کہ پی ایف ایف ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہیں۔

محسن گیلانی ایشیائی فٹبال کے مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.