(23 اکتوبر 2026): کے پی میں نفاذ گورنر راج کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی ریسرچ رانا تنویر حسین کا اہم بیان سامنے آگیا۔
رانا تنویر حسین نے کراچی میں سینٹرل پلانٹ کورنٹین لیبارٹری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کے پی میں گورنر راج کچھ عرصے کیلیے ہے، یہ 6 ماہ سے ایک دن بھی آگے نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 12 اضلاع میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہو رہی تھی، ان اضلاع میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان اضلاع میں ایمرجنسی ختم کرنے کا کوئی وقت نہیں دیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج ایک مخصوص وقت تک لگایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹ کے حوالے سنجیدہ بات چیت ہو رہی ہے، میں بھی مضبوط بلدیاتی نظام کا حامی ہو۔

