• Home  
  • مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑا جھٹکا ! ایک روٹی 50 روپے کی ہونے کا خدشہ
- پاکستان

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑا جھٹکا ! ایک روٹی 50 روپے کی ہونے کا خدشہ

کراچی : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے گندم فوری درآمد نہ کی تو روٹی کی قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں گندم کے بحران اور آسمان چھاتی مہنگائی کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔ ایسوسی ایشن […]

روٹی اور نان

کراچی : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے گندم فوری درآمد نہ کی تو روٹی کی قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں گندم کے بحران اور آسمان چھاتی مہنگائی کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر گندم کی درآمد (امپورٹ) نہ کی تو روٹی 50 روپے کی ہوجائے گی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گندم کی قلت کے پیشِ نظر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے اور عنقریب آٹا 200 سے 250 روپے فی کلو تک مہنگا ہو جائے گا۔

میدے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگا اور یہ بڑھ کر 225 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے گوداموں اور ذخائر کی ابتر صورتحال پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کراچی کے گوداموں میں 16 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے، کل ساڑھے 13 لاکھ گندم کی بوریوں میں سے 3 لاکھ بوریاں چوری ہو چکی ہیں۔

گوداموں میں موجود 9 لاکھ گندم کی بوریاں اس حد تک گل سڑ چکی ہیں کہ وہ جانوروں کے کھانے کے بھی قابل نہیں رہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس وقت اندرونِ سندھ وافر مقدار میں گندم موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے وہ تمام گندم مختلف سیاسی شخصیات کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.