ریاض: حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ریاض ایئرپورٹ) کو محدود اور سخت ترین شرائط کے ساتھ فضائی ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تازہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی پروازوں کیلئے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔
نوٹم کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریاض کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایوی ایشن ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دوبارہ کھلنے کے بعد سے ریاض ایئرپورٹ سے صرف نجی یا کارگو پروازیں ہی آپریٹ ہو رہی ہیں۔

