• Home  
  • پی ٹی آئی کا مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
- Uncategorized

پی ٹی آئی کا مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا انھوں نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی نظم و ضبط اور اصولوں کی خلاف ورزی پر مشعال یوسفزئی کو باقاعدہ شوکاز […]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا انھوں نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی نظم و ضبط اور اصولوں کی خلاف ورزی پر مشعال یوسفزئی کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس بات کی تصدیق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر تصدیق کرتے ہوئے کہا پارٹی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اصولوں کی خلاف ورزی پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

انھوں نے کہا کہ “میں نے ہمیشہ اس بات کی حمایت کی ہے کہ ہر شخص پارٹی فورم پر اپنی اختلافِ رائے کا اظہار کرے اور جب متعلقہ فورم پر کوئی بات کی جائے تو میں اسے دل پر نہیں لیتا، لیکن کبھی کبھار تو ایکشن لینا پڑتا ہے۔”

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کے بارے میں کھل کر بات کی اور پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مشعال یوسفزئی کو اس نوعیت کے رویے پر پہلے بھی تنبیہ (وارننگ) دی جا چکی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.