• Home  
  • پاکستان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی: برینڈن میک کولم
- کھیل

پاکستان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی: برینڈن میک کولم

راولپنڈی: انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں، جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ برینڈن میک کولم کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار […]

پاکستان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی: برینڈن میک کولم

راولپنڈی: انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں، جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

برینڈن میک کولم کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔

میک کولم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سہ فریقی سیریز میں شامل پاکستان اور سری لنکا کو مضبوط حریف قرار دیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے۔

میک کولم کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.