• Home  
  • خستہ حال عمارتوں میں پڑھائی پر پابندی عائد
- پاکستان

خستہ حال عمارتوں میں پڑھائی پر پابندی عائد

پشاور میں دیرکالونی سکول سانحے کے بعد محکمہ تعلیم کو ہوش آگیا ، خستہ ہال عمارتوں میں تدریسی سرگرمیاں فوری روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔  تمام ڈی ای اوز اور پرنسپلز کو خستہ حال سکولوں کی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ پشاورمیں دیرکالونی واقعےکے بعد محکمہ تعلیم کو ہوش آگیا اور […]

خستہ حال عمارتوں میں پڑھائی پر پابندی عائد

پشاور میں دیرکالونی سکول سانحے کے بعد محکمہ تعلیم کو ہوش آگیا ، خستہ ہال عمارتوں میں تدریسی سرگرمیاں فوری روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔

 تمام ڈی ای اوز اور پرنسپلز کو خستہ حال سکولوں کی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

پشاورمیں دیرکالونی واقعےکے بعد محکمہ تعلیم کو ہوش آگیا اور حکومت نے سرکاری سکولوں کے خستہ حال عمارتوں میں تدریسی سرگرمیاں فوری روکنےکاحکم جاری کردیا۔

تمام ضلعی افسران اور پرنسپلوں کو خستہ حال سکولوں کی رپورٹ دینے کی ہدایات دے دیں۔

 ساتھ ہی بچوں کی پڑھائی کے عمل کو جاری رکھنے کے متبادل انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ابتدائی سروے کے مطابق ضلع ہری پور میں لڑکیوں کے 3 اور لوئر دیر میں لڑکوں  کے 3 سکولوں کی عمارات مکمل خستہ حال ہیں ۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکوں کے 2 سکولوں کے 25 کمرے خستہ حال ہیں ،چارسدہ میں لڑکیوں کے 3 سکولوں میں 15 کلاس روم کی حالت خراب قرار دی گئی۔

لکی مروت میں لڑکوں کے 2سکولوں کے 4،بونیر میں 1 سکول کے 6 کمرے ناقابل استعمال قرار دئے ہیں۔

مردان میں دو سکولوں کے 4 اور کرک کے 1 سکول میں 2 کمرے خستہ حال قرار دئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں سے بھی تعلیمی اداروں کی خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کی اپیل کردی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.