• Home  
  • پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سے 65 سال کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سے 65 سال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سرکاری جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔ صوبے کی 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ […]

پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سے 65 سال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سرکاری جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔

صوبے کی 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں جامعات کو زیادہ گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرتا ہے۔ صوبے کی جامعات کو مجموعی طور پر 44 ارب 460 ملین روپے کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ جامعات میں نئے کیمپسز قائم کرنے کے لیے جامع پالیسی اور واضح معیار مرتب کیے جائیں تاکہ تعلیمی ضروریات اور مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلے کیے جا سکیں۔

آصف حیدر شاہ کے مطابق یونیورسٹی پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ اجلاس میں وائس چانسلرز نے حقِ معلومات کے قانون سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی معلومات طلب کی جاتی ہیں جن کا عوامی مفاد سے براہِ راست تعلق نہیں ہوتا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے مزید کہا کہ جامعات کے لیے پنشن کے واجبات ایک بڑا مالی مسئلہ بن چکے ہیں۔ اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے غیر ضروری بھرتیوں، خصوصاً غیر تدریسی شعبوں میں نئی بھرتیوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.