• Home  
  • گزشتہ ماہ ستمبر کے لیے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے
- پاکستان

گزشتہ ماہ ستمبر کے لیے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست کے مطابق ستمبر میں بجلی کی فی یونٹ اوسط فیول […]

بجلی

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست کے مطابق ستمبر میں بجلی کی فی یونٹ اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے تھا، تاہم حقیقی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ روپے جب کہ درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداوار کے لیے 13 ارب 26 کروڑ روپے کا ڈیزل اور 11 ارب 81 کروڑ روپے کا فرنس آئل استعمال کیا گیا۔

اسی طرح مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار پر 13 ارب 89 کروڑ روپے جب کہ ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے پر 31 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

درخواست کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی، جب کہ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے صارفین کو 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.