• Home  
  • لاہور کے مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا
- پاکستان

لاہور کے مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا

لاہور(15 اکتوبر 2026): لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور ان کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے درجہ حرارت […]

بارش

لاہور(15 اکتوبر 2026): لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور ان کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

بارش کا یہ سلسلہ صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جاری ہے۔ گجرات، چنیوٹ، ڈسکہ، جلالپور بھٹیاں، ملکوال، حافظ آباد اور فیروزوالا میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چنیوٹ میں موسلادھار بارش جبکہ فیروزوالا اور دیگر علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.