پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دو رکن ممالک کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑا ہے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے تینوں میچوں میں صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
انہوں نے 79.33 کی شاندار اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 238 رنز بنائے اور انہیں ‘پلیئر آف دی سیریز’ قرار دیا گیا۔
بھارتی اوپنر نے یہ ریکارڈ رواں سال کے اوائل میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے دوران قائم کیا تھا، جس میں انہوں نے 76.33 کی اوسط سے 229 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی، گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

