• Home  
  • پنجاب حکومت کا دیہی خواتین کی معاشی ترقی کا پروگرام وسعت دینے کا فیصلہ
- پاکستان

پنجاب حکومت کا دیہی خواتین کی معاشی ترقی کا پروگرام وسعت دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ دوسرے مرحلے میں مزید مستحق دیہی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا اور ان کے لیے آمدن کے مستقل ذرائع […]

پنجاب حکومت کا دیہی خواتین کی معاشی ترقی کا پروگرام وسعت دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔

دوسرے مرحلے میں مزید مستحق دیہی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا اور ان کے لیے آمدن کے مستقل ذرائع پیدا کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ لائیوسٹاک کو پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ مستحق خواتین تک اس سہولت کی فراہمی کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں 11 ہزار مستحق دیہی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں فراہم کی گئیں۔ اس مرحلے میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو ترجیح دی گئی تاکہ انہیں معاشی مشکلات سے نکلنے اور اپنے خاندانوں کی کفالت میں مدد مل سکے۔

پہلے مرحلے کے تحت ابتدائی طور پر 4 ہزار 870 مویشی تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 11 ہزار مستحق خواتین کو مویشی فراہم کیے گئے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.