• Home  
  • خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مرحلہ
- پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مرحلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مرحلہ شروع ہوگیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام سوا چھ بجے […]

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مرحلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مرحلہ شروع ہوگیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام سوا چھ بجے ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کے لیے منظوری کل حاصل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ معاملہ آج کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مرحوم رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی آج طلب کرلیے گئے ہیں، جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی اپنے ارکان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام کے مقاصد حاصل ہونے تک ایمرجنسی برقرار رہے گی اور متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرکے سول انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے اپوزیشن کو ایمرجنسی اور گورنر راج عدالت میں چیلنج کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کو مدعو کرنے کا بھی کہا۔

طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اندر فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے 40 سے زائد ارکان قومی اسمبلی استعفے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کا نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں مختلف بلوں سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026 اور شہری مسائل سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز شامل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.