• Home  
  • صدر زرداری کی چیف جسٹس آف پاکستان کے بیرونِ ملک دوروں کی منظوری
- پاکستان

صدر زرداری کی چیف جسٹس آف پاکستان کے بیرونِ ملک دوروں کی منظوری

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی گئی، وہ برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔ چیف […]

صدر زرداری کی چیف جسٹس آف پاکستان کے بیرونِ ملک دوروں کی منظوری

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی گئی، وہ برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

صدرمملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس کے دوروں کیلئے این او سی اور رخصت کی منظوری دی۔

دوسری جانب صدر مملکت نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے دورۂ آذربائیجان کی بھی منظوری دے دی ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.