پاکستان زندہ باد پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا کر دیا۔
پاکستان زندہ باد پارٹی کے چیئرمین سردار آفتاب احمد ورک نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔
پاکستان زندہ باد پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدجاری رکھنےکا عزم کا اظہار کیا ہے اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں قومی ترقی اور عوامی خدمت کےمشن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ باد پارٹی کے انضمام سے سیاسی روابط کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان زندہ باد پارٹی کےانضمام سے سیاسی اشتراک عمل کو تقویت ملے گی، سیاسی جماعتوں کا اتحاد جمہوری عمل اور سیاسی تعاون کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

