ٹبہ سلطان پور: دوکوٹہ میں اسکول وین بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، تایم معجزانہ طور پر تمام بچے محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے علاقے دوکوٹہ میں دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا، جہاں بچوں سے بھری اسکول وین بے قابو ہو کر نہر میں جاگری۔
پولیس کے مطابق وین میں 20 سے زائد بچے سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے اس بڑے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے میں 5 بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ وین کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بروقت کارروائی کرتے ہوئے وین میں سوار تمام بچوں کو بحفاظت نہر سے باہر نکال لیا۔

