• Home  
  • وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے میں ایک شخص ہلاک
- دنیا

وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے میں ایک شخص ہلاک

لندن: برطانیہ کے وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ برطانیہ کے علاقے ڈونکاسٹر کے قریب وائلڈ لائف پارک میں رونما ہوا، جہاں شیر کے حملے سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک […]

وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے میں ایک شخص ہلاک

لندن: برطانیہ کے وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ برطانیہ کے علاقے ڈونکاسٹر کے قریب وائلڈ لائف پارک میں رونما ہوا، جہاں شیر کے حملے سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد پارک کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شیر کے حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ریسکیو کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کو تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.