• Home  
  • ای بائیک اسکیم میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لیے اہم خبر
- پاکستان

ای بائیک اسکیم میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لیے اہم خبر

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم ای بائیکس اسکیم کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب ای بائیک اسکیم کی درخواستیں بند کر دی گئی ہیں، اور 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سی ایم ای بائیک اسکیم […]

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم ای بائیکس اسکیم کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب ای بائیک اسکیم کی درخواستیں بند کر دی گئی ہیں، اور 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سی ایم ای بائیک اسکیم کے پورٹل پر 13 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی، جب کہ 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد نے حتمی درخواستیں جمع کروائیں۔ اسکیم کے تحت سود اور انشورنس کی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق درخواستوں کی تصدیق اور انتخاب کا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

1 لاکھ نوجوانوں کو 3 ہزار ماہانہ اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے ای بائیک دی جائیں گی، مریم نواز کی ہدایت پر ای بائیکس اسکیم میں کامیاب طالبات کو مفت ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص طالبات کو آگے بڑھنے کے لیے وسائل مہیا کریں گے، ای بائیک سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی بلکہ ماہانہ اخراجات بھی بچیں گے، پنجاب کا ہر بیٹا اور بیٹی میرے لیے بہت ہی خاص ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.