• Home  
  • سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ اعلان ہوگیا
- پاکستان

سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

کراچی : حکومتِ سندھ نے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر مارک اپ کا اعلان کرتے ہوئے شرح 12.05 فیصد مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے صوبائی سرکاری ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ (منافع) کی نئی شرح کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے […]

سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

کراچی : حکومتِ سندھ نے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر مارک اپ کا اعلان کرتے ہوئے شرح 12.05 فیصد مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے صوبائی سرکاری ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ (منافع) کی نئی شرح کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ لیٹر میں کہا گیا مالی سال 2025-26 کے لیے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس نئی شرحِ منافع کا اطلاق سندھ کے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز پر ہو گا۔

محکمہ خزانہ سندھ نے تمام متعلقہ دفاتر اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹس کو اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے لیٹر ارسال کر دیا ہے۔

حکومتِ سندھ کے اس اقدام سے تمام صوبائی ملازمین کی جی پی فنڈ بچتوں پر مقررہ شرح کے مطابق مالی سال کے لیے منافع فراہم کیا جائے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.