• Home  
  • ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک فرد ذہنی تناؤ کا شکار ہے
- Uncategorized

ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک فرد ذہنی تناؤ کا شکار ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 10 اکتوبر کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد ذہنی بیماریوں کے بارے میں آگاہی اور اس سے جڑے سماجی داغ کو ختم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر 4 میں سے 1 فرد جب […]

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 10 اکتوبر کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد ذہنی بیماریوں کے بارے میں آگاہی اور اس سے جڑے سماجی داغ کو ختم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر 4 میں سے 1 فرد جب کہ دنیا بھر میں ہر 7 میں ایک فرد ذہنی تناوٴ کا شکار ہے، لیکن آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے نہیں آتے۔ ماہرین صحت بھی ذہنی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہم قرار دیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اس سال عالمی یوم ذہنی صحت کا عنوان حقیقی کہانیاں، حقیقی آوازیں اور حقیقی تبدیلی رکھا ہے۔ ماہرین صحت کو یاد دہانی کرائی جا رہی ہے کہ وہ صرف لیکچر نہ دیں، بلکہ اُن افراد کی کہانی سنیں جو ڈپریشن، اور ذہنی دباوٴ سے گزرے ہیں۔

آپ کے آس پاس کوئی شخص ذہنی دباؤ میں نظر آئے تو اسے کیسے ڈیل کریں؟

ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے اگر کوئی اداس، پریشان یا بے چین ہے تو اسے کمزوری نہ سمجھیں، اپنے قریبی رشتہ دار یا ماہر نفسیات سے بات کریں۔ کیوں کہ بات کرنے سے ہی دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں سینئر انسٹرکٹر، شعبہ نفسیات، آغا خان یونیورسٹی اسپتال ڈاکٹر محمد حمزہ عتیق، اور شعبہ نفسیات جناح اسپتال ماہ نورچنہ گفتگو کی، جن کا کہنا تھا کہ نفسیاتی امراض میں علاج کے مختلف طریقے ہیں جن سے مریضوں کو فائدہ بھی ہوتا ہے، اس پر نکتہ چینی نہیں ہونی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مریضوں کا بھی ان کے علاج میں ایک شمولیت ہو، اور وہ خود اپنے علاج میں اپنا بھی کردار ادا کریں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.