• Home  
  • سیف علی خان کی بہن کو خوفناک بیماری، چونکا دینے والا انکشاف
- شوبز

سیف علی خان کی بہن کو خوفناک بیماری، چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 27 سال کی عمر میں دماغی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی، جس نے انہیں شدید ذہنی اور جذباتی صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔ سوہا علی خان کے […]

سیف علی خان کی بہن کو خوفناک بیماری، چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 27 سال کی عمر میں دماغی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی، جس نے انہیں شدید ذہنی اور جذباتی صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔

سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صبا علی خان نے بتایا کہ 2006 میں ایک دوست کے ساتھ باہر جاتے ہوئے وہ اچانک بے ہوش ہوگئی تھیں۔

ان کے مطابق تقریباً 20 سے 25 منٹ بعد انہیں ہوش آیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد دوبارہ بے ہوشی طاری ہوگئی، جس کے بعد انہیں اپنی صحت کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہوئی۔

صبا علی خان نے بتایا کہ طبی معائنے اور ایم آر آئی کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے دماغ کے ایک حصے میں غیر معمولی ساخت کی نشاندہی کی۔ ڈاکٹروں نے اسے ’کولائیڈ سِسٹ‘ قرار دیا، جو ایک نایاب اور غیر سرطانی رسولی نما ساخت ہوتی ہے اور عموماً اس میں جیلی جیسا مادہ موجود ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ابتدائی تشخیص کے تقریباً 6 ماہ بعد ان کی دماغ کی سرجری کی گئی۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کو ایک اور رسولی کا بھی پتا چلا، جسے ’پائلو سائٹک ایسٹروسائٹوما‘ کہا جاتا ہے۔

یہ دماغ یا حرام مغز میں بننے والی عموماً آہستہ بڑھنے والی اور غیر سرطانی رسولی ہے، جسے عالمی ادارۂ صحت کی درجہ بندی میں عموماً گریڈ ون میں رکھا جاتا ہے۔

صبا علی خان نے بتایا کہ دماغ کی سرجری کی خبر ان کے لیے انتہائی غیر متوقع اور تکلیف دہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دن انسان خود کو بالکل صحت مند محسوس کرتا ہے اور اگلے ہی لمحے اسے بتایا جاتا ہے کہ اس کے دماغ کا آپریشن ہونا ہے، ایسی صورتحال انسان کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل مرحلے نے انہیں شدید جذباتی اتار چڑھاؤ سے بھی گزارا اور وہ بعض اوقات بغیر کسی واضح وجہ کے رونے لگتی تھیں۔ صبا کے بقول اچانک سامنے آنے والی ایسی سنگین طبی خبر کو قبول کرنا اور اس کے ساتھ زندگی گزارنا کسی بھی شخص کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

صبا علی خان نے تاہم اس تجربے کو اپنی زندگی کا ایسا مرحلہ قرار دیا جس نے انہیں مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے مزید مضبوط بھی بنایا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.