ملک میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
ملک بھر میں ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے تک مہنگا ہو گیا جس کے بعد کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 347 روپے مہنگا ہو کر 3333 روپے کا ہو گیا جب کہ سیالکوٹ میں 20 کلو آٹا 333 روپے مہنگا ہو کر 3133 روپے تک پہنچ گیا۔
سکھر میں 20 کلو آٹا300 روپے مہنگا ہو کر 3060 روپے میں فروخت ہونے لگا جب کہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹا 200 روپے اضافے سے 3200 روپے تک پہنچ گیا۔
کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے مہنگا ہوکر 3030 روپے کا ہو گیا جب کہ ملتان میں 20 کلو آٹا 66 روپے مہنگا ہوا جس کی نئی قیمت 2866 روپے ہو گئی۔
لاہور میں 20 کلو آٹا 2300 روپے میں فروخت ہونے کا سلسلہ برقرار ہے جب کہ فیصل آباد میں بھی 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2200 روپے پر برقرار ہے۔

