• Home  
  • پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کا نیا پلان، اہم تجویز سامنے آگئی
- پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کا نیا پلان، اہم تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اہم سفارشات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے معاملے پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عالمی سطح پر پٹرولیم […]

پٹرول

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اہم سفارشات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے معاملے پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں اچانک اضافے کے اثرات اور صارفین کو پرائس شاک سے بچانے کے لیے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈز کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایسے فنڈز کے تجربات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ بڑے عالمی مارکیٹ بحرانوں کے دوران پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈز مسلسل ناکام رہے، جبکہ آئی ایم ایف کے کامیاب قرار دیے گئے بعض ماڈلز بھی بڑے مارکیٹ بحرانوں میں مؤثر ثابت نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قیمتوں کے استحکام کے لیے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم نہ کرنے کی تجویز دی ہے، اس کے بجائے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی شاک سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک حکمت عملی اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ٹارگٹڈ کیش سبسڈی دینے اور تیل کے ذخائر بڑھانے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

ذرائع کے مطابق پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کے قیام سے شعبہ جاتی لیکویڈیٹی متاثر ہونے، مارجن محدود ہونے اور ملکی آئل سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق ڈی ریگولیٹڈ پرائسنگ نظام میں ریاستی پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کا تصور مؤثر نہیں، اس لیے قیمتوں کے استحکام کے لیے تیل کے ذخائر یا ٹارگٹڈ کیش سبسڈی جیسے متبادل اقدامات اختیار کیے جائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.