پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد شہریوں نے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

