• Home  
  • وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ دسمیش دربار نیو جرسی کا دورہ
- پاکستان

وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ دسمیش دربار نیو جرسی کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت 1947 سے بند 50 سے زائد تاریخی گوردواروں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری جاری ہے: رمیش سنگھ اروڑہ لاہور05 اکتوبر:- صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے امریکہ کے دورے کے دوران نیو جرسی میں گوردوارہ دسمیش دربار کا دورہ کیا اور مقامی سکھ […]

وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ دسمیش دربار نیو جرسی کا دورہ


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت 1947 سے بند 50 سے زائد تاریخی گوردواروں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری جاری ہے: رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور05 اکتوبر:- صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے امریکہ کے دورے کے دوران نیو جرسی میں گوردوارہ دسمیش دربار کا دورہ کیا اور مقامی سکھ سنگت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب میں سکھوں کے تاریخی و مذہبی ورثے کے تحفظ، بحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے عالمی سکھ ڈائسپورا کو آگاہ کیا۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے نیو جرسی کی سنگت کو پنجاب حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق 1947 سے بند 50 سے زائد تاریخی گوردواروں کی مرحلہ وار بحالی اور دوبارہ آبادکاری پر کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت تاریخی مذہبی مقامات کے تحفظ، اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ سکھوں کے مقدس ورثے کا تحفظ پاکستان اور دنیا بھر میں موجود سکھ برادری کے درمیان مضبوط تاریخی، مذہبی اور روحانی تعلق کا عکاس ہے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے امریکی سکھ ڈائسپورا کو پاکستان آنے، سکھ گورؤں کی سرزمین کا دورہ کرنے اور اپنے مقدس مذہبی و تاریخی ورثے سے دوبارہ جڑنے کی دعوت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، ویزا سہولیات میں آسانی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ مذہبی مقامات پر زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے مذہبی ورثے کے لیے ایک پُرامن، محفوظ اور جامع ملک کے طور پر اپنا مثبت تشخص اجاگر کر رہا ہے۔ پاکستان میں سکھ مذہبی مقامات کے تحفظ اور عالمی سکھ برادری کے لیے سہولیات میں بہتری کے اقدامات کو بین الاقوامی سکھ رہنماؤں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت سکھ مذہبی ورثے کے تحفظ، اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.