بہت جلد آپ کچھ سال پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ میٹا کی جانب سے پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز میں واٹس ایپ لاگ ان کو بلاک کر دیا جائے گا۔
کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
WAbetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے پرانے فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے وارننگ جاری کی جائے گی۔
یہ واٹس ایپ کے پرانے ورژن کی بجائے آپریٹنگ سسٹمز سے متعلق وارننگ ہوگی تو آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کیے بغیر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
اگر آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا تو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے نئے فون کی ضرورت ہوگی۔
لاہور کے داخلی و خارجی ناکہ جات پر سرچ اینڈ سویپ، 02 مشکوک ملزمان گرفتار
ایک بار جب یہ وارننگ صارف کو نظر آئے گی تو صارف کے لیے ایپ تک رسائی ختم ہو جائے گی۔
یعنی وہ وارننگ کو نظرانداز کرکے واٹس ایپ پر لاگ ان نہیں ہوسکیں گے۔
رپورٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ کونسے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر لاگ ان بلاگ ہوگا۔
لاہور میں 264 ٹریفک حادثات، 325 افراد زخمی
مگر ممکنہ طور پر یہ وارننگ چند برس پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر نظر آئے گی۔
کمپنی نے حال ہی میں اینڈرائیڈ 5.0 اور 5.1 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز کے لیے سپورٹ ختم کرتے ہوئے اینڈرائیڈ 6 سپورٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔
اسی طرح 30 نومبر 2026 سے آئی فونز میں واٹس ایپ سپورٹ کے لیے آئی او ایس 15.5 کی ضرورت ہوگی۔
رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 1290 مبینہ پولیس مقابلے
تو لاگ ان بلاک کی وارننگ ممکنہ طور پر اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر نظر آئے گی۔
ابھی تک سپورٹ ختم ہونے پر بھی صارفین واٹس ایپ کو میسجز بھیجنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
البتہ کب تک اس کا مکمل اطلاق ہوگا، یہ فی الحال واضح نہیں۔

