• Home  
  • کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
- پاکستان

کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

 ٹریفک پولیس نے پاک سری لنکا سیریز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے،سیریز کا پہلا پریکٹس میچ کل 6 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں […]

کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

 ٹریفک پولیس نے پاک سری لنکا سیریز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے،سیریز کا پہلا پریکٹس میچ کل 6 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سٹی ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے بتایا کہ ٹیموں کی آمد و رفت (موومنٹ) کے دوران ٹریفک کو کم سے کم وقت کے لیے متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا

ٹیموں کی موومنٹ کے وقت اسلام آباد سے آنے والی گاڑیاں فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑی جائیں گی جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 3 مختلف مقامات سے مرحلہ وار متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

متبادل راستوں پر روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 315 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔

شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے 3 مخصوص مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

شہر میں ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے شہریوں کو ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے مسلسل باخبر رکھا جائے گا۔

سی ٹی او فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ پولیس ہر موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، تاہم میچز کے دوران ٹریفک کا نظم و ضبط شہریوں کے تعاون سے بھی مشروط ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.