• Home  
  • ایشین گیمز فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- کھیل

ایشین گیمز فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نشین(3 اکتوبر 2026): ایشین گیمز کے فائنل معرکے میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز کے فائنل معرکے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جاپان کے شہر نشین میں مدمقابل ہیں، جہاں بھارتی کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت […]

ایشین گیمز فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نشین(3 اکتوبر 2026): ایشین گیمز کے فائنل معرکے میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین گیمز کے فائنل معرکے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جاپان کے شہر نشین میں مدمقابل ہیں، جہاں بھارتی کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے اس اہم موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی طور پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ فائنل جیسے اس بڑے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.