• Home  
  • قصور: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی
- پاکستان

قصور: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی

قصور میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بھارتی فورسز نے انہیں بغیر […]

قصور: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی

قصور میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بھارتی فورسز نے انہیں بغیر وارننگ نشانہ بنایا۔ تینوں شہری نہتے تھے اور کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی جبکہ بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دیا ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عظمت رسول ولد عطا اللہ اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے واقعے کو بارڈر معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.