• Home  
  • دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر
- دنیا

دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (یکم اکتوبر 2026): ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز ہی طاقت کا مستقل ذریعہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں سالانہ نماز کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک روح پرور پیغام بھیجا […]

دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (یکم اکتوبر 2026): ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز ہی طاقت کا مستقل ذریعہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں سالانہ نماز کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک روح پرور پیغام بھیجا ہے، جس میں نماز کی روحانیت اور طاقت کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نماز اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم اور خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ اللّٰہ تعالی سے براہِ راست رابطے کی ڈور ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نماز جہاد اور فتح کے دوران امید اور خدا پر توکل کا ذریعہ ہے، جو انسان کو دنیا کے شیطانوں سے مقابلے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز قائم کرنا فتح کے حصول میں خصوصی کردار رکھتا ہے، ایرانی قوم کو درپیش موجودہ مشکلات سے نمٹنے کی جدوجہد میں نماز ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو نماز کی ترغیب دینے اور معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.