• Home  
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سٹروک سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- صحت

پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سٹروک سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ سٹروک کے علاج و معالجے کے لیے بھی فیصلہ کن اقدامات کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری  نے کہا  کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کی […]

پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سٹروک سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ سٹروک کے علاج و معالجے کے لیے بھی فیصلہ کن اقدامات کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا  کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 40 پرائمری سٹروک سینٹر مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں اور مزید 17 سٹروک سینٹرز کو دسمبر تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت اقدامات کے باعث فالج سے متاثرہ 336 مریضوں کی جانیں بچائی جا چکی ہیں، جبکہ تمام سٹروک سینٹرز میں فالج کے مریضوں کے لیے 710 ٹی این کے انجیکشن دستیاب ہیں۔ ان کے مطابق اب فالج کے مریضوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہیں، پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہا ہے، دوسرے صوبوں سے بھی لوگ علاج کے لیے پنجاب آتے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.