• Home  
  • پی ایم اے کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- صحت

پی ایم اے کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا اور ملک بھر میں تمام طبی مراکز بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی مبینہ ہراسانی، چھاپوں، جرمانوں اور ٹیکس پالیسیوں کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پی ایم […]

پی ایم اے کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا اور ملک بھر میں تمام طبی مراکز بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی مبینہ ہراسانی، چھاپوں، جرمانوں اور ٹیکس پالیسیوں کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پی ایم اے نے آج ملک بھر میں تمام طبی مراکز بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ مطالبات کی منظوری کے لیے صوبائی اور مقامی قیادت کی جانب سے بیک وقت پریس کانفرنسیں بھی کی جائیں گی۔

پی ایم اے نے نجی اسپتالوں پر پوائنٹ آف سیل یعنی پی او ایس سسٹم لاگو کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سروسز کو ریٹیل سیلز قرار دینا ناقابل قبول ہے۔

پی ایم اے سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ ایف بی آر کے چھاپوں، جرمانوں اور مبینہ ہراسانی کے خلاف طبی برادری سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر پی او ایس کی شرط واپس لے، غیر ضروری جرمانے ختم کیے جائیں اور اسپتالوں پر چھاپے بند کیے جائیں۔

پی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں طبی خدمات غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔

پی ایم اے کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اور مقامی قیادت کی جانب سے بیک وقت پریس کانفرنسیں کی جائیں گی، جن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.