• Home  
  • نادرا اور لاہور تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
- پاکستان

نادرا اور لاہور تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

نقل کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام سامنے آ گیا , بورڈ امتحانات کیلئے تمام امیدواروں کا ڈیٹا نادرا سے ویریفائی کیا جائے گا, لاہور تعلیمی بورڈ اور نادرا کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت رجسٹریشن کے وقت ہی طلباء کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی۔ چیئرمین […]

نادرا اور لاہور تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

نقل کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام سامنے آ گیا , بورڈ امتحانات کیلئے تمام امیدواروں کا ڈیٹا نادرا سے ویریفائی کیا جائے گا, لاہور تعلیمی بورڈ اور نادرا کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت رجسٹریشن کے وقت ہی طلباء کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی۔ چیئرمین بورڈ کے مطابق امیدواروں کو اسناد پر تاریخ پیدائش کی تبدیلی کیلئے خوار نہیں ہونا پڑے گا۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ نادرا سے ویریفکیشن کے عمل میں بہتری کے بعد جعلی امیدواروں کیلئے امتحان دینا ممکن نہیں ہوگا۔

پروفیسر بدر السلام کا کہنا تھا کہ  امیدوار کی نادرا سے تصدیق کے بعد ہی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ رجسٹریشن کے وقت ہی امیدوار کی نادرا سے تصدیق مکمل ہو جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.