جاپان (29 ستمبر 2026): ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں وہ بھارت سے ٹکرائے گا۔
جاپان میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں 7 گولز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔
گرین شرٹس نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔
ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان بھی اُسی تاریخ کو ہوگا۔

