لاہور28ستمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب میں 40پرائمری سٹروک سینٹر پوری طرح فنکشنل ہو چکے ہیں اور مزید17سٹروک سینٹر دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقررکر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی ایم سٹروک پروگرام سے 336 فالج زدہ مریضوں کی زندگی بچا لی گئی ہے اور336افراد فالج کو اٹیک ہونے پر بروقت چیف منسٹر سٹروک سینٹرپہنچنے پرنہ صرف جان بچالی گئی بلکہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ گئے ہیں
۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت 40پرائمری سٹروک سینٹر میں فالج کے مریضوں کے علا ج کیلئے تربیتی یافتہ ڈاکٹر اور عملہ بھی موجودہے۔ہسپتالو ں میں 40پرائمری سٹروک سینٹر میں فالج زدہ مریضوں کے علاج کیلئے 710ٹی این کے انجکشن بھی دستیاب ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال راولپنڈی،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،نشتر ٹو ملتان، ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نیوروانجیو گرافی سوئٹ اسی سال بنیں گے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جامع سٹروک سینٹرفنکشنل ہو چکے ہیں۔لاہور کے سروسز ہسپتال، میوہسپتال،گنگارام ہسپتال،جناح ہسپتال،جنرل ہسپتال،چلڈرن ہسپتال اورشاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں پرائمری سٹروک سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔نشترہسپتال ملتان،علامہ اقبال سیالکوٹ،شیخ زید رحیم یارخان،ہولی فیملی راولپنڈی،الائیڈ فیصل آباد،وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، علامہ اقبال ڈی جی خان میں بھی فالج کے انجکشن موجودہیں۔شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،قصور،خانیوال،وہاڑی،ملتان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پرائمری سٹروک سینٹر فنکشنل کر دئیے گئے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق بھکر،لیہ،گوجرانوالہ،نارووال،جھنگ،جہلم،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال،گجرات کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں فالج کے علا ج کیلئے انجکشن بھی موجود ہیں۔ ملتان اورفیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال،صادق عباسی ہسپتال بہاولپور،نشتر ٹو،ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا،الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد میں سٹروک سینٹر قائم ہو چکے ہیں۔

