• Home  
  • آئی ایم ایف مشن کا دورۂ سندھ مکمل، وفد آج اسلام آباد روانہ
- پاکستان

آئی ایم ایف مشن کا دورۂ سندھ مکمل، وفد آج اسلام آباد روانہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سندھ کا دورہ مکمل کرکے آج اسلام آباد روانہ ہوگا، جہاں 28 ستمبر سے باقاعدہ مذاکرات کے سیشنز کا آغاز کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے صوبہ سندھ کا دورہ اور صوبائی حکومت کے ساتھ […]

آئی ایم ایف مشن کا دورۂ سندھ مکمل، وفد آج اسلام آباد روانہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سندھ کا دورہ مکمل کرکے آج اسلام آباد روانہ ہوگا، جہاں 28 ستمبر سے باقاعدہ مذاکرات کے سیشنز کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے صوبہ سندھ کا دورہ اور صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تمام سیشنز کامیابی سے مکمل کر لیے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد سندھ کے ساتھ اہم ملاقاتوں کے بعد آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف مشن کو سندھ حکومت کی 30 جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی اور بجٹ اہداف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے وفاق سے کیے گئے معاہدے کے مطابق ہدف کے عین مطابق سرپلس بجٹ فراہم کیا ہے، جبکہ ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن کی وصولی میں بھی نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق 30 جون 2026 تک سندھ حکومت کی ٹیکس آمدن 593 ارب روپے رہی، جبکہ نان ٹیکس آمدن دگنی ہوکر 80 ارب روپے سے زائد ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بریفنگ اور معاشی اشاریوں پر کامل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفد کو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر، سعودی عرب کے سیف ڈیپازٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ان فلو اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔

آئی ایم ایف کا وفد 28 ستمبر سے اسلام آباد میں وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کے سیشنز کا آغاز کرے گا۔

اس دوران مشن چاروں صوبائی وزارتِ خزانہ کے نمائندوں سے بھی آئندہ کے مالیاتی اہداف پر الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.